تل

کاشتکاروں کو زیادہ بارش والے علاقوں میں مون سون شروع ہونے تک وٹوں پرتل کی کاشت کی ہدایت

فیصل آباد۔(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے بارش والے علاقے کے کاشتکاروں کو مون سون شروع ہونے تک تل کو وٹوں کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد محمودنے کاشتکاروں سے کہا کہ تل کی فصل ایک انتہائی اہم اور نقد آور فصل ہے جس کی کاشت سے متعلقہ کاشتکار بھاری مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تل کی کاشت سے پہلے 2سے 3 مرتبہ ہل چلا کر پہلے زمین کو نرم اور بعد میں سہاگہ دیکر زمین کو اچھی طرح تیار کرلینا چاہئے کیونکہ جب تک زمین اچھی طرح تیار نہیں ہو گی اس وقت تک بیج کا مناسب اگا بھی ممکن نہ ہو گا جس سے مطلوبہ پیداوار کے حصول میں بھی مشکلات کاسامناکرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں