قصور ( عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنا شروع کردیں کیونکہ موجودہ وقت بینگن کی کاشت اور اس کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے لئے بہترین وقت ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت( توسیع)قصورمحمدنویدامجدنےکو بتایا کہ نومبرکاشتہ فصل کی پنیری فروری کے آخرمیں کھیت میں منتقل کرنے سے کہرکا خطرہ نہ رہتاہے۔
انہوں نے بتایا کہ بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے سے چند روز قبل اراضی کو پانی کی فراہمی روک دی جائے تاکہ پودے سخت جان ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ آبپاشی نہ روکنے کے باعث کھیت میں منتقلی سے زیادہ تعدادمیں پودوں کے مرنے کا خدشہ رہتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ نرسری سے پودے نکالنے سے چند گھنٹے پہلے پنیری کوپانی لگادیاجائے تاکہ زمین نرم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔