بھنڈی توری

کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کی ہدایت کی ہے ‘آبپاشی کے دوران اس بات کا سختی سے خیال رکھاجائے کہ پانی پٹڑیوں پرنہ چڑھنے پائے اور بیج تک صرف پانی کی نمی پہنچے تاکہ زمین میں کرنڈپیداہونے سے بیج کااگاؤ پیداوارکو بری طرح متاثر کرسکتاہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ بوائی کے بعد بھی ہفتہ وار آبپاشی کاخصوصی خیال رکھناضروری ہے خاص کر فصل پھول اور پھل دیناشروع کرے تو اس وقت آبپاشی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئیے اورفصل کو ہرچوتھے دن پانی دیتے رہناچاہئیے تاہم بارش کی صورت میں آبپاشی کے وقفہ میں مناسب ردوبدل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی کاشت کے وقت بیج کے بہترین اگاؤاوربڑھوتری کے لئے درجہ حرارت 20سے 30 ڈگری سینٹی گریڈہوناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں