مونگ پھلی

کاشتکاروں کو بروقت مونگ پھلی کی برداشت یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن ):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت خالدمحمود نے کہا ہے کہ کاشتکار ماہرین زراعت کے مشورہ سے بروقت مونگ پھلی کی برداشت یقینی بنائیں ۔ انہوں نےکہا کہ مونگ پھلی کی کم پیداوار کی اہم وجہ برداشت کے سلسلہ میں زرعی ماہرین کی سفارشات پر پوری طرح عملدرآمد نہ کرناہے۔ انہوں نےکہا کہ مونگ پھلی کی فصل کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے برداشت ایک ایسا عمل ہے جو معیار پر بھی اثر انداز ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر تاخیر سے مونگ پھلی کی برداشت کی جائے تو پھلیوں کارنگ سیاہ ہو جاتاہے جو پیداوار کے ضائع ہونے کا باعث بنتاہے۔انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کی جدید اقسام 6ماہ میں پک کر تیار ہو جاتی ہیں اور اس کی برداشت کامناسب وقت نومبرہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں