قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو برسیم،لوسرن ‘جئی کی بہترپیداوار کیلئے مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے ‘چارہ جات کی اچھی دیکھ بھال کرکے بہتر پیداوارکاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ برسیم‘ لوسرن‘جئی کی ضرورت کے مطابق آبپاشی بھی کرنی چاہئیے خاص کرلوسرن کی فصل کو ہرکٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگاناچاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ برسیم ولوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوری یوریافی ایکڑ بھی بروقت آبپاشی ڈالنی چاہئیے۔