آلو

کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار35 سے 55ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابرآلو کو بطور بیج استعمال کرنے کےلئے الگ کرلیں۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کو بھرائی سے پہلے آلوں پر لگی مٹی اچھی طرح صاف کرلینی چاہئیے اور بھرائی کے لئے پٹ سن کر بوریاں بھی استعمال کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈھیلی بھری ہوئی بوریوں کے نرخ ہمیشہ کم لگتے ہیں اس لئے درجہ بندی کرنے پر فصل کے بہتر نرخ کا حصول ممکن ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کٹ لگے یا رگڑ سے خراب ہونے والے آلوں کی بھرائی ہمیشہ صحت مند آلوں سے الگ کرنی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے بہتر اورآسان طریقہ یہ ہے کہ آلوں کوزمین سے نکال کرٹوکروں میں بھر دیاجائے اور پھر صاف زمین پرپلٹ کر آلوں پر لگی تمام مٹی جھاڑدی جائے جس کے بعد درجہ بندی میں آسانی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید راہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جاسکتاہے کاشتکاروں کو بھرائی سے پہلے آلوں پر لگی مٹی اچھی طرح صاف کرلینی چاہئیے

اپنا تبصرہ بھیجیں