تلسی کی کاشت

کاشتکاروں کوتلسی کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو تلسی کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ فروری کے دوسرے ہفتہ سے لیکر وسط مارچ تک تلسی کی کاشت کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے تاہم کاشت اپریل کے آخر تک بھی مکمل کی جا سکتی ہے۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ تلسی کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے جو ایک انتہائی کثیر الفوائد ادویاتی پودا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تلسی کے تازہ پتے چمکدار سبز رنگ کے تقریبا ڈیڑھ انچ لمبے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ تلسی کئی قسم کے بخاروں، نزلہ،ذکام، کھانسی اور سانس کی بیماریوں کا شافی علا ج ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار تلسی کی کاشت کیلئے میرا زمین کا انتخاب کریں اور شرح بیج 3کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات فری ایگریکلچر ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں