قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوبہاریہ مکئی کی کاشت فوری طورپر شروع کرکے 20مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ میدانی علاقوں میں یہ کاشت فروری کے آخرتک مکمل کرکے بہتر پیداوار بھی حاصل کی جاسکتی ہے تاہم راولپنڈی ڈویژ ن کے علاقوں میں بہاریہ مکئی کی 20مارچ تک کاشت کے بھی مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے کاشتکاروں کے لئے دوفری ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہیں جہاں صبح9 سے شام5بجے تک رابطہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ غیرمنظورشدہ اقسام کی کاشت سے گریزکریں کیونکہ اس سے انہیں معاشی نقصان کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔