اقتصادی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کل ہوگا ،سات نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

اسلام آباد (عکس آن لائن) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کوطلب کرلیا جس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کیکراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری پر غور کیا جائے گا،ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی پہلی پالیسی کے مسودہ کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں نئی گاڑیوں پر اون ختم کرنے کی اسکیم کی منظوری دی جائے گی ،عوام کو دی جانے والی مختلف قسم کی مالی اعانت کو ختم کرنے کیلئے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دی جائے گی ،غیر ملکی قرض کو صوبوں یا دیگر اداروں کو فراہمی کی ری لینڈنگ پالیسی میں تبدیلی پر غور کیا جائے گا ،وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواستوں کی منظوری دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں