اسلام آباد(عکس آن لائن)افغانستان کے دارالحکومت میں گزشتہ روز دہشت گرد حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے واقعات کی شدید مذمت بھی کی۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کابل میں معصوم بچوں اور عورتوں پر حملہ بربریت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں زچہ بچہ اسپتال اور نماز جنازہ کے دوران ہونے والے ہولناک حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔