کابل(عکس آن لائن)کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں سڑک کنارے نصب بم ایک گاڑی پر پھٹنے سے اس میں موجود ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے صدارتی محل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس حوالے سے افغان صدر کے ترجمان یا دیگر حکام نے اب تک کوئی رد عمل نہیں دیا۔دوسری جانب افغان پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کورولا گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اب تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
- امریکہ چین کے بارے میں اپنے غلط تصور کو درست کرے، چینی وزارت دفاع
- چائنا میڈیا گروپ نے سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پرومو جاری کردیا
- بیجنگ 12345 ہاٹ لائن کی وسیع مقبولیت
- چین اور سربیا کے درمیان دوطرفہ تجارت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، وزیر اعظم سربیا