کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ یشما گِل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج تک 5لوگ کہہ چکے ہیں کہ وہ کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز جیسی نظر آ تی ہیں۔اداکارہ یشما گِل کی ساتھی فنکار آغا علی کے ساتھ ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں یہ دونوں فنکار دلچسپ گفتگو کر رہے ہیں۔اداکار آغا علی کا اس ویڈیو میں یشما گِل سے کہنا ہے کہ آپ بالکل کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز جیسی نظر آتی ہو۔
آغا علی نے بتایا کہ آج کل ان کے گھر میں جیارجینا کی نیٹ فلکس مووی آئی ایم جیارجینا روڈریگز دیکھی جا رہی ہے، ان کی اہلیہ (اداکارہ حنا الطاف)کا بھی یہی ماننا ہے کہ آپ بالکل جیارجینا نظر آ تی ہو۔اداکار نے کہا کہ اگر آپ دونوں میں سے کوئی ایک غائب ہو جائے تو دوسری اس کی جگہ کام کر سکتی ہے۔
اس ویڈیو میں یشما گِل کو ہنستے ہوئے سنا جا سکتا ہے، یشما گِل کا ویڈیو میں آغا علی کو بتانا ہے کہ انہیں ایسا پہلے بھی 5افراد بول چکے ہیں۔