ڈی پی او جھنگ

ڈی پی او جھنگ کے احکامات کے مطابق ہر شخص کے لئے پولیس مراکز کے دروازے کھلے ہیں

شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) ڈی پی او جھنگ سر فراز خان ور ک کی ہدایا ت پر ڈی ایس پی احمد سجاد چیمہ نے شورکوٹ کینٹ میں کھلی کچہر ی لگائی اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ احمد سجاد چیمہ کا کہنا تھاکہ ڈی پی او صاحب جھنگ کے احکامات کے مطابق ہر شخص کے لئے پولیس مراکز کے دروازے کھلے ہیں

جہاں عوام بلا خوف بلا تفریق تشریف لا ئیں عوام کو پولیس سے کبھی مایوسی نہیں ہو گی اس موقع پر نمازیوں نے گشت کا نظام موثر بنانے کی اپیل کی جس پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو ہدایات دیتے ہوڈی ایس پی شورکوٹ احمد سجاد چیمہ نے کہا کہ شورکوٹ کینٹ کے با سیوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے گشت ا فسران کو سختی سے پابند کریں اور چیکنگ کا عمل یقینی بنا ئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں