ڈپٹی کمشنر پاکپتن

ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن نے مستحق افراد کو امدادی رقم کی تقسیم کے مرا کز کا دو رہ کیا

پاکپتن(نما ئندہ عکس آن لائن) ڈی پی او پاکپتن صا حبزادہ بلال عمر نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کے ہمراہ احساس پرو گرام کے حوالے سے مستحق افراد کو امدادی رقم کی تقسیم کے مرا کز کا دو رہ کیا

اور وہاں سیکو رٹی سمیت دیگر انتظا ما ت کا جا ئزہ لیا اور موقع پر مو جود افسران اور اہلکا ران کو ہدا یت کی کہ مستحقین کا زیا دہ سے زیا دہ خیا ل رکھیں اور سما جی فا صلے پر بھی عمل در آ مد کرا ئیں ڈی پی او پاکپتن نے مز ید کہا کہ ضلع پاکپتن حکو مت کی ہدایت کی رو شنی میں کا م کر رہی ہے اور پولیس کے جوان 24گھنٹے الر ٹ ہیں اور عوام کی جان و مال کی حفا ظت کے ساتھ ساتھ سما جی خد مت میں بھی پیش ہیں

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیا طی تدا بیر پر عمل کر تے ہو ئے گھروں سے با ہر نہ نکلیں سما جی فا صلے کی ہدا یت پر بھی عمل کر یں اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری سے پر ہیز کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں