چونیاں

ڈی سی قصور کا دورہ چونیاں کے اثرات منظرعام پر آنا شروع ہوگئے

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن)ڈی سی قصور کا دورہ چونیاں کے اثرات منظرعام پر آنا شروع ہوگئے۔ رات کی تاریکی میں بغیر اطلاع و نوٹس دوکانیں، دفاتر، گھروں کو مسمار کیا گیا۔ شہری دربدر۔ کوئی پرسان حال نہیں۔

عوام اپنی چھتوں کو بچانے کے لئے ذہنی کسمپرسی کا شکار۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے میونسپل کمیٹی، ریونیو اور پولیس کی مدد سے ہیوی مشینری کے ذریعہ کالج چوک، حجرہ روڈ، چونیاں بائی پاس اور پرانی کچہری کے گرد بنے مختلف دفاتر، دوکانیں، مکانات، شادی ہال کو مسمار کردیا۔

جس سے سینکڑوں شہری بے روز ہوگئے ہیں۔ اس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تو یہ آپریشن سرکاری بس سٹینڈ کی کامیابی کے لئے کیا گیا ہے تو خوش آئندبات ہے اور اگر شہر میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے وہی منی بس سٹینڈ بنے رہے تو پھر ہمارے ساتھ انتظامیہ کی سراسرزیادتی ہوگی۔

انتظامیہ نے بغیر نوٹس و اطلاع دئےے رات کی تاریکی میں دوکانیں اور دفاتر مسمار کردیں اور یہ آپریشن ہفتہ اور اتوار کی دمیانی رات میں کیا گیا ہے تاکہ کوئی شخص قانونی چارہ جوئی نہ کرسکے۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی آر ٹی سیکرٹری قصور حافظ عثمان سے مطالبہ کیا ہے کہ نیوبس ٹرمینل کی کامیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے جو روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی آمد و رفت کی رپورٹ جاری کریں اور فی الفور سرکاری جگہ پر مارکیٹ تعمیر کرکے متاثرہ دوکانداروں کو نعم البدل دیا جائے تاکہ غریب عوام اپنے گھر کا چولھا چلاسکیں۔

قبل ازیں چار سال پہلے بھی اسسٹنٹ کمشنر شیخ خالد سلیم نے بھی بیسیوں دوکانیں گرائی تھیں اور اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا کہ انہیں بھی نعم البدل دوکان دی جائے گی مگر انہیں تاحال وہ بھی وعدوں پر دربدر ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی مزید آپریشن بھی متوقع ہے جس میں مزید دوکانیں اور دفاتر وغیرہ گرائے اسی طرح جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں