نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) ڈی ایس پی چوہدری خالد اسلم جھٹول اور انسپکٹر خرم گل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں نے عیدالفطر کے موقع پر تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مختلف دیہات کے پانچ شہدائے پولیس کے گھروں میں جا کر ان کے ورثاءکو عید گفٹ امدادی رقوم اور عید راشن پہنچایا
اور ان کی خیریت اور مسائل دریافت کئے اور انہیں یقین دلایا کہ محکمہ پولیس ان کے خاندان کا مقروض ہے ان کے ہر مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن معاشرے کے قیام کے لئے پنجاب پولیس کے جوانوں کی شہادت پر ہمیں ناز ہے شہداءمحکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر اور ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔