انجمن تاجران کا اجلاس

ڈی ایس پی آفس شورکوٹ میں انجمن تاجران کا اجلاس ،حکومتی ہدایات کے بارے میں آگاہ کیا

شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) ڈی ایس پی آفس شورکوٹ میں انجمن تاجران کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی ایس پی شورکوٹ احمد سجاد چیمہ نے کی اجلاس میں انجمن تاجران شورکوٹ سٹی اور انجمن تاجران شورکوٹ کینٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں ڈی ایس پی شورکوٹ احمد سجاد چیمہ نے انجمن تاجران کے عہدیداروں کو حکومت کی طرف سے ہدایات کے بارے میں آگاہ کیا کہ ہفتے میں 4دن سوموار سے جمعرات تک صبح 9سے پانچ بجے تک دوکانیں کھلی ہوں گی جب کہ تین دن جمعرات سے اتوار تک دوکانیں بند رہیں گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس پر انجمن تاجران کے عہدیداروں نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں