اسلام آباد(عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ابھی تک آٹا اور چینی مافیاز کی رپورٹ کیوں نہیں منظر عام پر لائی گئی،اس لیئے کہ ڈیڑھ سو ارب جنہوں نے لوٹا ہے، وہ عمران خان کے پروں کے نیچے بیٹھے ہیں ، عمران خان نے انہیں پناہ دی ہوئی ہے، یہ اگر مسٹر کلین ہیں توفارن فنڈنگ کیس کا کیوں نہیں جواب دیتے، وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا،حکومت کواپنے کام پر توجہ دینی چاہیئے،جب بھی قوم آٹا اور چینی کےمافیاز کا حساب مانگتی ہے یہ توجہ ہٹانے کے لیئے کوئی نیا ڈرامہ شروع کر دیتے ہیں۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ڈیڑھ سال سے شریف برادران پر تنقید کرکے حکمرانی کر رہی ہے ، ملک کے اندر مہنگائی ، بے روزگاری کہاں چلی گئی ہے ، معیشت کا کیا حال ہوگیا ہے ،گورننس کرنے کے بجائے یہ شریف خاندان کے خلاف اپنی تنقید کاراگ الاپتے رہتے ہیں ،احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے وعدے کیئے تھے، کہاں ہیں 50 لاکھ گھر ، کدھر ہیں ایک کروڑ نوکریاں؟ان کا جواب دیں حکومت کواپنے کام پر توجہ دینی چاہیئے،جب بھی قوم آٹا اور چینی کے مافیاز کا حساب مانگتی ہے یہ توجہ ہٹانے کے لیئے کوئی نیا ڈرامہ شروع کر دیتے ہیں ،
اصل مسائل پر حکومت کو قوم کو جواب دینا ہو گا، احسن اقبال نے کہا کہ ابھی تک کیوں نہیں آٹا اور چینی مافیاز کی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی اس لیئے کہ ڈیڑھ سو ارب جنہوں نے لوٹا ہے ، وہ عمران خان کے پروں کے نیچے بیٹھے ہیں،عمران خان نے انہیں پناہ دی ہوئی ہے ، جن مافیاز نے غریبوں کا خون چوسا ہے یہ ان کا تحفظ کر رہے ہیں ، یہ اگر مسٹر کلین ہیں توفارن فنڈنگ کیس کا کیوں نہیں جواب دیتے ، وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔