سردار عثمان بزدار

ڈینگی کے مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے بروقت روکنا ضروری ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے بروقت روکنا ضروری ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی جس میں یاسمین راشد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو ڈینگی سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا ویکسینیشن پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ محکمہ صحت اور انتظامیہ ہمہ وقت چوکس رہیں اور ڈینگی سرویلنس کیلئے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ڈینگی سرویلنس پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اس ضمن میں کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ ڈینگی سرویلنس میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں، ڈینگی کے مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے بروقت روکنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں