امراض مچھر

ڈینگی ملیریا سے زیادہ مہلک نہیں دونوں امراض مچھر سے پھیلتے ہیں،ڈاکٹر نور الایمان

پشاور(عکس آن لائن)ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نورلایمان نے کہا ہے کہ ڈینگی ملیریا سے زیادہ مہلک نہیں، دونوں امراض مچھر سے پھیلتے ہیں،ہم ملیریا کو بمعہ تمام اثرات آسانی سے سہ لیتے ہیں لیکن نفسیاتی طور پر ڈینگی کو نہیں، اسکی ایک وجہ ملیریا کیلئے علاج کی دستیابی بھی ہے جبکہ ڈینگی کا علاج علامات کی بنا پر ہوتا ہے جو کہ تشویش کا سبب بنتا ہے،تشخیص کی جدت، سہولیات میں اضافے، عوام الناس میں آگاہی اور حفاظتی اقدامات کی بدولت ہسپتالوں میں سال 2016-2017کی نسبت اس سال مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے،

عوام کو گھبراہٹ کی بجائے تحمل اور فکر سے کام لینا چاہیے اور سوچ و فکر کا تقاضا یہ ہے کہ حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ترجمان کی جانب سے اتوار کے روز جاری ہو نے والے بیان کے مطابق ڈاکٹر نورلایمان نے کہا کہ ڈینگی کی افزائش کو روکنے کیلئے پانی اکھٹا ہونے کی جگہوں کو ڈھانپنا چاہییے، ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچا ؤکیلئے ایسے لباس کا استعمال کریں کہ مکمل جسم ڈھانپا رہے، اس کے علاہ مچھر دانی اور مچھر بھگانے والی ادویات کا استعمال کریں، مچھر مار سپرے کا باقاعدہ استعمال معاشرتی سطح پر ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے، عوام میں نچلے درجے کی اسٹرپ ٹسٹ کی وجہ سے تشویش پیدا ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں عوام کو آگاہ کیاجاتا ہے کہ ڈینگی کی حتمی تشخیص الائیزہ ( elisa)ٹیسٹ کے ذریعے کی جاتی ہے، اسٹرپ ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی صورت میں صحت مرکز میں الائیزہ سے تصدیق لازم ہے۔

ڈینگی ملیریا سے زیادہ مہلک نہیں دونوں امراض مچھر سے پھیلتے ہیں،ڈاکٹر نور الایمان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں