اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
بدھ کو اسلام آباد میں ڈینگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ظفر مرزا نے کہاکہ ڈینگی پر نظر رکھنے کےلئے ڈینگی کنٹرول سیل بھی موثر طور پر کام کررہا ہے ، انہوں نے ڈینگی وائرس پر قابو پانے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔