ڈیرن سیمی

ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی

کراچی (عکس آن لائن) ویسٹ انڈین لیجنڈ ووین رچرڈز کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو بھی کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی ۔اتوار کو تقریب کا انعقاد معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں ہوا ۔

اس موقع پرکراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے ممبر شپ کا سرٹیفیکیٹ دیا ۔ کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی اور زلمی ٹیم منجر ارشد خان کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔ ڈیرن سیمی نے کراچی پریس کلب انتظامیہ کا شکریہ اداء کیا۔اس موقع پرڈیرن سیمی نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، موقع ملا تو کراچی پریس کلب کا دورہ ضرور کرونگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں