ڈیرن سیمی

ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا

راولپنڈی (عکس آن لائن) ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا، محمد اکرم پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور باؤلنگ ہوں گے جبکہ وہاب ریاض کو پشاور زلمی کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

گذشتہ روز پنڈی سٹیڈیم میں محمد اکرم نے ڈیرن سیمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرن سیمی کو 2 سال کیلئے پشاور زلمی کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ محمد اکرم نے کہا کہ سیمی کو بہت پہلے بتایا تھا کہ ہمارا ساتھ لمبا ہوگا، سیمی نے تین دفعہ ہماری ٹیم کی قیادت کی اور ہم فائنل میں بھی پہنچے اور ٹائٹل بھی جیتا، انہوں نے کہا کہ سیمی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں۔

دو دفعہ کے ورلڈ چیمپئن ہمارے ساتھ ہیں۔آج سے وہ اگلے دوسال کے لئے ہیڈ کوچ ہونگے اور جب بھی ٹیم کا حصہ بننا چاہیں بن سکتے ہیں۔ اکرم نے کہا کہ جاوید آفریدی کے لئے بہت عزت ہے۔ ڈیرن نے کنٹریکٹ پلئیر کوچ کے طور پر دستخط کیا تھا اور وہاب ریاض آج سے پشاور زلمی کے کپتان ہوں گے، ہیڈ کوچ کے طور پر ڈیرن ٹیم کے لئے بہت سود مند ثابت ہوں گے۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم ایک فیملی کی طرح ہیں۔صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ ایک خاندان کی طرح ہیں۔2017ء میں کپتان بنا اور کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بھی فٹ ہوں اور گزشتہ سال بھی فٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ وہ کرنا چاہئے جو ٹیم کے لئے بہتر ہو اور گارکردگی اس سال اس طرح کی نہیں ہے جیسے ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مزید کہاکہ جاوید، اکرم سے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ ٹیم میں کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ میں الگ کردار ادا کروں۔ ڈیرن سیمی پلئیر اور کوچ کی بنیاد پر کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا جذبہ ہی مجھے پاکستان لے کر آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں