شہباز گِل

ڈھٹائی کی انتہا ہے آدھا خاندان مفرور ہیے اوریہ عدالت پیشی کی بات کر رہے ہیں، شہباز گل کا مریم اور نگزیب کو جواب

اسلام آباد(عکس آن لائن)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈھٹائی کی انتہا ہے آدھا خاندان مفرور ہیاوریہ عدالت پیشی کی بات کر رہے ہیں،میاں مفرور بیٹوں سمدھی سمیت اشتہاری مجرم ہے اور درباری انہیں بہادری کے میڈل پہنا رہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ پی ڈی ایم کرپٹ الائنس حرام کی دولت بچانے کیلئے ہر حد پار کر گئے ہیں،چوری اور ڈاکہ زنی میں شریف خاندان کا کوئی ثانی نہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ ماں کی میت پر سیاست کرنے والیقوم سے مخلص نہیں ہو سکتے،شعوری طور پر مفلوج غلاموں کو جعلسازوں کیدفاع کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ زلزلہ زدگان کی امداد کھانے والوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں