لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کے لئے پیرول پر رہائی کے لئے کیلئے تحریری درخواست جمع کرا دی ہے ،ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے منع کیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پورے ملک سے لوگ تعزیت کیلئے آئیں گے اس لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری رہا کیا جانا چاہیے ،والدین کی آخری رسومات کے بارے میں بچے ہی فیصلہ کرتے ہیں، انتظامات کو دیکھنے کے لئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا جیل سے باہر ہونا ضروری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کوشش یہ ہے آج منگل کی فلائٹ سے پرواز کو لندن سے روانہ کیا جائے ، اس کے لئے کاغذی اور قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں۔ا نہوں نے بتایا کہ وزیر قانون راجہ بشارت سے گزشتہ رات بھی بات ہوئی تھی اور ان سے رابطے میں ہیں۔
شریف خاندان نے میاں شریف کی وفات پر سعودی عرب سے میت روانہ کی تھی ،کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو جیل میں بتایا گیا تھا،اب بیگم شمیم اختر کی وفات پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں بتایا گیا ۔ انہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹرز نے انہیں سفر سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرول میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے رہنے کے لئے ماڈل ٹان اور جاتی امراء دونوں کا ذکر کیا ہے۔