ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے حکم پرموٹروے انٹرچینج کے قریب باﺅنڈری وال کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن)ننکانہ صاحب کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کے حکم پر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب کا ایک اور اچھا اقدام، ننکانہ موٹر وے انٹرچینج کے قریب باﺅنڈری وال کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشواءبابا گورونانک کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل شہرت کا حامل شہر ہے ننکانہ صاحب کی بین الاقوامی اہمیت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد ننکانہ صاحب کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ، ننکانہ مانگٹانوالہ چوک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے،

شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے ننکانہ مانگٹانوالہ چوک پر یاد گار کے ماڈل کی تعمیر سمیت چوک کو گردونواح کو اسلام آباد سے تیار کردہ خوبصورت ڈئزائن سے سجایا گیا ہے اب ننکانہ لاہور موٹر وے انٹرچینج کو خوبصورت بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے چیف آفیسر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب عزیر انور کو خصوصی ٹاسک سونپا جنہوں نے ننکانہ موٹر وے انٹرچینج کے قریب باونڈری وال کی تعمیر کاشروع کروادیا ہے اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدنے صحافیوں کو بتایا کہ باﺅنڈری وال کو تعمیر کرنے کا مقصد ننکانہ صاحب میں آنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل مہمانوں کو ننکانہ آمد پر ایک انٹرنیشنل شہر کا تاثر دینا ہے کیونکہ ہر سال ننکانہ صاحب میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں ہندو اور سکھ یاتری بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات سمیت اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں شرکت کے لئے ننکانہ صاحب آتے ہیں ،

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کا مزید کہنا تھا کہ انٹرچینج ویلکم وال کا کام بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد سمیت تمام ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے ، جو کہ ننکانہ صاحب کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ شہر ننکانہ کی خوبصورتی کے حوالے سے چار چاند لگانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں