موڑکھنڈا

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی ہدایت پرٹاﺅن کمیٹی موڑکھنڈا کا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر عزیر انور کی زیر نگرانی تحصیل کونسل ننکانہ صاحب اور ٹاﺅن کمیٹی موڑکھنڈا کا قصبہ موڑکھنڈا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن، سروس روڈ اور مین روڈ پر قائم تمام ناجائز تجاوزات کو ہٹوادیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب اور ٹاﺅن کمیٹی موڑکھنڈا نے مشترکہ طور پر ٹاﺅن کمیٹی موڑکھنڈا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس دوران مین روڈ اور سروس روڈ پر قائم شدہ تمام ناجائز تجاوزات کو موقعہ سے ہٹوا کر سامان قبضہ میں لے لیا گیا اور متعدد دوکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے اس موقعہ پر چیف آفیسر عزیر انور کا کہنا تھا کہ ٹاﺅن کمیٹی موڑکھنڈا کے عملہ کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ دوبارہ مین روڈ اور سروس روڈ پر کسی بھی قسم کی ناجائز تجاوزات قائم نہ ہونے دیں اگر دوکانداروں کی طرف سے دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم کی گئیں تو ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے علاوہ انہیں بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں