کنگن پور(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی ہدایت پر قصبہ گہلن ہٹھاڑ میں زیر تعمیر عدنان بدر چلڈرن پارک کی چار دیواری کا کام تیزی سے جاری ہے ۔
جو ایک ماہ کے قلیل عرصے میں جھولے،پودے اور گھاس لگا کر مکمل کر دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار صدر میونسپل کمیٹی الہ آباد،گہلن و وائس چیئرمین امن کمیٹی ہم آہنگی چودھری جاوید اقبال نمبردار نے پاکستان سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کے لئے یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ گندے پانی والے جوہڑوں کو ختم کر کے وہاں پر بچوں کے کھیلنے کےلئے پارک کا تحفہ دیا جا رہا ہے اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو اہلیان گہلن کو پارک کا تحفہ دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔