ڈپٹی کمشنر قصور

ڈپٹی کمشنر قصورکے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

قصور(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر زقصور آصف علی ڈوگر ، ، چونیاں عدنان بدر ، پتوکی اسامہ شیرون نیازی ، کوٹ رادھاکشن راجہ قاسم ،ڈسٹرکٹ سروس سنٹر انچارج اراضی ریکارڈ ، تحصیلدار زقصور ‘چونیاں ‘ پتوکی ‘کوٹ رادھاکشن اور تمام ریونیو افسران ودیگر نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی نے اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس ‘انتقالات‘ آبیانہ ‘ تاوان ‘ سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کی وصولی کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 25کروڑ 49لاکھ 24ہزار 113روپے کی ریکوری ‘انتقالات کی مد میں 5کروڑ73لاکھ 68ہزار 912روپے کی ریکوری‘زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 1کروڑ81لاکھ 750روپے کی ریکوری اور آبیانہ کی مد میں2کروڑ42لاکھ18ہزار620روپے کی ریکوری کرکے حکومتی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائیگی ۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ہر ہفتے متعلقہ افسران اور نادہندگان کیساتھ میٹنگز کریں اور سرکاری واجبات کی ریکوری کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔ٹارگٹ کے حصول کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریو نیو کی رہنمائی کریں اور نادہندگان کےخلاف قانون کےمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسی کےساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں