تلونڈی (نمائندہ عکس آن لائن)
ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب پاک آب اتھارٹی حکومتِ پاکستان ندیم بھٹہ کا تلونڈی فلٹریشن پلانٹس کی جگہ کا وزٹ ۔عظیم سماجی رہنماءو ریٹائرڈ ٹیچر سردار خالد تہاڑیہ کوجگہ وقف کرنے پر خراجِ تحسین اور مبارک باد دی
تفصیلات کے مطابق فری ایمبولینس سروس سیورج نالوں کی صفائی اورشہر و دیگر دیہات کیلئے بائی پاس روڈ کیلئے جگہ وقف کرنے کے بعد دوواٹر فلٹریشن پلانٹس کیلئے جگہ پنجاب پاک آب اتھارٹی حکومتِ پاکستان کوعظیم سماجی رہنماءو ریٹائرڈ ماہر تعلیم سردار خالد تہاڑیہ نے عوام کی اذیت کو سمجھتے ہوئے وقف کر دی ہے
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سردارخالد تہاڑیہ نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے زیر زمین پانی عرصہ سے خراب تھا جس سے گلا، جگر ،دل اور معدے کے امراض جنم لے رہے تھے واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہونے کے بعد عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا انکا مزید کہنا تھا کہ اپنے آباو¿ اجداد کے عوامی خدمت کے مشن کوخالص نیت سے جاری رکھونگا ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم بھٹہ نے سماجی رہنماءکی عظیم کاوش کو سراہا اور جلد پلانٹس کے فعال ہونے کی یقین دہانی کروائی ۔