اسلام آباد(عکس آ ن لائن) اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے بعد ن لیگ نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔رہنماءمسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے، انہیں مشیر داخلہ بنایا جائے گا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ میں دیکھنے کی خواہاں ہے ۔ نواز شریف کی منظوری کے بعد انہیں ذمہ داری دی جائے گی۔ رانا ثنااللہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے وزرا میں ردوبدل بھی ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔