اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی عددی اکثریت پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے‘ ہم سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے‘ ہمارا نظریہ اور دلیل مضبوط ہے‘ اپوزیشن کو اس کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ حکومت کی عددی اکثریت میں کوئی شک و شبہ نہیں تاہم سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کو ہم متنازعہ نہیں بنانا چاہتے۔
قاسم خان سوری نے ڈپٹی سپیکر کے طور پر اپنے فرائض احسن طور پر انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ اور دلیل مضبوط ہے۔ اپوزیشن کو ہمارا نظریہ بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ کمیٹیوں میں تمام ارکان شرکت یقینی بنائیں۔ کمیٹیوں میں شرکت سے ہم ایک دوسرے سے مزید سیکھ سکتے ہیں۔