سپریم کورٹ

ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کیخلاف کیس،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی فریق بننے کی درخواست

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے پرویز الہی کی درخواست میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان موجود ہیں ان کا بھی موقف سنا جائے۔ کیس کی مرکزی درخواست میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں