ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی ارکان کا حملہ ، لوٹے دے مارے

لاہور(نمائندہ عکس)پنجاب کے وزیراعلی کے انتخاب کے لیے صوبائی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی ارکان نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ان پر لوٹے دے مارے۔ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری پر تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر پر حملہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر کے کرسی پر بیٹھتے ہی تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر پر حملہ کردیا اور ان پر لوٹوں کی بارش کر دی۔

حکومتی اراکین اسمبلی نے ایوان میں لوٹے لہرادیے۔سیکیورٹی اہلکار دوست محمد مزاری کو بمشکل بچا کر واپس چیمبر میں لے گئے۔ حکومتی اراکین نے اسپیکر ڈائس پر قبضہ کرکے علیم خان کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے۔ ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کیا گیا۔ حکومتی اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے اور تھپٹر بھی مارے۔ اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال کھینچے گئے اور دھکے بھی دیے گئے۔ ہنگامہ آرائی، بدنظمی کے باعث اجلاس روک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں