ڈسکہ

ڈسکہ کے قریب دھند کے باعث موٹر سائیکل سوارحادثے میں جاں بحق ہو گیا

سیالکوٹ (عکس آن لائن) ڈسکہ کے قریب دھند کے باعث موٹر سائیکل سوارحادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 35سالہ ابوبکر موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر جارتھا۔ جب وہ چیمہ پل ڈسکہ کے قریب پہنچا تو اس کی موٹر سائیکل دھند کی وجہ سے روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گر گیا اور اسے سرمیں شدید چوٹیں آئیں۔اوروہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں