اسلام آباد (عکس آن لائن) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں رینجرز اور پاکستان آرمی نے پْرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا،پر کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے ذاتی دلچسپی لی اور حلقے میں موجود رہے۔10 اپریل 2021کو این اےـ75 سیالکوٹ IV میں ضمنی انتخاب شفاف اور انتہائی پْرامن ماحول میں منعقد ہوا اس سلسلے میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔
خاص طور پر کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے اس سلسلہ میں ذاتی دلچسپی لی اور حلقے میں موجود رہے، رینجرز اور پاکستان آرمی نے بھی ضمنی انتخاب کے پْرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔مزید براں پولنگ اسٹاف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی مستعدی سے اس قومی فریضہ کو سر انجام دیا، الیکشن کمیشن ان تمام اداروں کے ساتھ اس حلقے کے ووٹرز کا خاص طور سے شکرگزار ہے جنہوں نے اپنے حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال کیا۔