کراچی(عکس آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ انتخابات میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، ہم ڈسکہ میں الیکشن ہار کے بھی جیتے ہیں،تحریک انصاف کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن ملی،عمران خان مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے مافیازسے لڑرہے ہیں،سوئس اکاﺅنٹس کیس دوبارہ کھولا جا رہا ہے، پاکستان کی معیشت بہترہورہی ہے،عمران خان عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں،جہانگیرترین کہیں نہیں جارہے۔
اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان ہو گا ،ڈسکہ انتخابات میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے،اکھاڑے میں پہلوان آتے ہیں جیت ایک کی ہوتی ہے،عمران خان کے ووٹوں کا غلط اندازہ لگانے والوں کو مایوسی ہوئی ،ڈسکہ میں ہمارے ووٹ بینک کا غلط اندازہ لگانے والوں کی شکست ہوئی، ہم ڈسکہ میں الیکشن ہار کے بھی جیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود مہنگائی کا معاملہ دیکھ رہے ہیں،عمران خان مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے مافیازسے لڑرہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ سوئس اکاﺅنٹس کیس دوبارہ کھولا جا رہا ہے،منی لانڈرنگ ،چینی مافیا کے خلاف کیس شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن ملی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہترہورہی ہے،عمران خان عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں،جہانگیرترین کہیں نہیں جارہے۔