عظمی بخاری

ڈسکہ:میاں نواز شریف پر سیاست کرنے والی ناکام حکومت انتخابی وعدے پورے کرے،عظمی بخاری

ڈسکہ(نمائندہ عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پر سیاست کرنے والی ناکام حکومت انتخابی وعدے پورے کرے نیب نیاز ی گٹھ جوڑ کی چوری پکڑی گئی ہے تین سال سے تینتیس حاضریوں میں مفرور ہونے سے ظاہر ہو تا ہے عمران خان ،شہباز شریف سے بھاگ رہے ہے پانچ سال سے فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنے سے ظاہر ہو تا ہے کہ عمران نیازی اپنے احتساب سے خوفزدہ ہے عمران نیازی کو شریف فوبیا ہو گیا ہے ملک مشکل حالات سے گذر رہا ہے ایسے حالات میں حکومت کی توجہ عوام کی فلاح و بہبودنہیں ہو رہی بلکہ اپوزیشن کو ٹھکانے لگانے کےلئے تمام حربے استعمال کیئے جا رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کی ڈسکہ آمد کے موقع پرمیاںذیشان رفیق کے ڈیرہ پر لیگی ورکروں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا میاں ذیشان رفیق ایم پی اے نے کہا کہ تمام مشیر ،وزیر ڈٹ کر کرپشن کر رہے ہیںپی ٹی آئی کے پاس کو ئی قبال شخص نہیںجو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہوحکومت ملک میں بلی چوہے کا کھیل کھیل کر ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی پر گامزن ہے اس موقع پر سٹی صدر یوتھ ونگ رانا ادریس جنرل سیکرٹری عرفان ساہی داود شاہ بخاری عظیم بٹ رانا شاہد سہیل اسد اللہ بہگل اور دیگر کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں