خون کا عطیہ

ڈسٹرکٹ پولیس لائن جہلم میں ورلڈ کینسر ڈے منایا گیا ،ڈی پی او جہلم اور ملازمین کی طرف سے خون کا عطیہ دیا

جہلم (نمائندہ عکس آن لائن ) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن جہلم میں ورلڈ کینسر ڈے منایا گیا ،ڈی پی او جہلم اور دیگر پولیس ملازمین کی طرف سے خون کا عطیہ دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق شعیب دستگیر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن جہلم میں سندس فاﺅنڈیشن کی معاونت سے کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے بلڈ ڈونر زکی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں محمد سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنر جہلم ، کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ، راجہ یاور کمال ایم پی اے ، چوہدری ظفر اقبال ایم پی اے ، شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم شاہد صدیق ڈی ایس پی سٹی سر کل جہلم ، پولیس افسران و ملازمین ،سماجی ، مذہبی حلقوں کے علاوہ طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے خون کا عطیہ دے کر بلڈ ڈونرز تقریب کا افتتاح کیا اس موقع پر پولیس ملازمین کی بڑی تعدادنے خون کا عطیہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں