انقرہ ( عکس آن لائن) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے گفتگو میں ترکی کے لیے ڈرون برآمد کرنے کے سلسلے کی معطلی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا نے ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق کچھ معلومات کی فراہمی کا سلسلہ روکنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم رجب طیب ایردوآن نے کہاکہ یہ اقدام اتحادی معاہدے کے روح کے خلاف ہے۔ رواں ماہ کے آغاز پر ان الزامات کے بعد کہ آرمینیا کے خلاف آذری فورسز کے پاس موجود کچھ عسکری سازوسامان ترکی سے تعلق رکھتا ہے۔
کینیڈا نے ان الزامات کے بعد ترکی کو دی جانے والی ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی ان الزامات کے تفتیشی نتائج سامنے آنے تک روکنے کا اعلان کیا تھا۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات میں بہتری اور باہمی تجارت کے حجم میں اضافے پر بھی گفتگو کی۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی۔
ترک صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس کال کے دوران صدر ایردوآن نے کینیڈا کی جانب سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری لڑائی کے تناظر میں ترکی کو عسکری سازوسامان کی فراہمی کی معطلی کو اتحاد کی روح کے منافی قرار دیا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ہیں۔