لاہور ( عکس آن لائن) سینئر اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداکاری سمیت ہر شعبہ زندگی میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ،نئے اداکاروں کوسیکھنے کاکوئی پلیٹ فارم میسر نہیں اوروہ سینئر اداکاروں کو دیکھ کر سیکھتے ہیں ،اسٹیج ڈرامے کے معیار کو بر قرار رکھنے کیلئے از سر نو غوروخوض کرنا ہوگا۔
ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ صرف فحش جگت بازی سے ہی سامنے بیٹھنے والے کو محظوظ کریں ، میر اریکارڈ ہے کہ میں نے آج تک اسٹیج پر کبھی ذو معنی گفتگو اور جگت نہیں کی بلکہ عام بات چیت کو نئے رنگ اور انداز سے پیش کرتا ہوں اور مجھے داد بھی ملتی ہے ۔ اس کے علاوہ میں ایسی حرکات بھی کرتا ہوں جو تہذیب کے دائرے میں ہوتی ہیں اور لوگ ا س پر ہنسنے پر بھی مجبور ہو جاتے ہیں۔
امانت چن نے کہا کہہمیں یقینی طو رپر اسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے سوچ بچار کرنی چاہیے اور میرے خیال میں معیا رکو بر قرار رکھنے کیلئے از سر نو غوروخوض کرنا ہوگا ۔