اسلام آباد(عکس آن لائن )اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ سریل تمام ڈراموں سے بہت منفرد ہے اور اس میں یہ سماجی پیغام دیا گیا ہے کہ ہر مرد ظالم نہیں ہوتا ہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں دانش کا کردار ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اور جب انہوں نے اس ڈرامے کا سکرپٹ پڑھا تو وہ کافی جھنجلاہٹ کا شکار ہو گئے تھے۔ ہمایوں سعید اس ڈرامے میں اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ڈرامہ نجی ٹی وی پر آن ائیر ہے۔