اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا ڈائیلاگ ’’دوٹکے‘‘ صرف کسی خاتون کے لیے نہیں بلکہ ہر دھوکہ دینے والے کے لیے۔
انہوں نے اس بارے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈرامے کو ڈرامے کے طرح ہی لینا چاہیے، خلیل الرحمان قمر ایک بہترین مصنف ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ڈائیلاگ صرف کسی خاتون کے لیے نہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو کسی کو دھوکہ دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دھوکہ دینے والوں میں مردوں کی نسبت عورتوں کی تعداد کم ہے۔