محمود اسلم

ڈراموںاورفلموں کے موضوعات کامعاشرے پر گہرا اثرہوتا ہے’محمود اسلم

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکار محموداسلم نے کہا ہے کہ ہمیں آج دوبارہ جنجال پورہ جیسے ڈرامے پیش کرنے کی ضرورت ہے جس میں انتہائی مہذب انداز اورمنفرد طریقے سے معاشرے کی اصلاح کی گئی ہے ،یہ سو فیصد درست ہے کہ ڈراموںاورفلموں کے موضوعات کامعاشرے پر گہرا اثرہوتا ہے اس لئے لکھنے والوں کو سنجیدگی دکھانی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں محمود اسلم نے کہا کہ جن لوگوںنے ماضی میں پیش کئے جانے والے جنجال پورہ سمیت دیگر ڈرامے دیکھے ہیں وہ ان کے موضوعات کوآج بھی زیر بحث لاتے ہیں ۔ اس ڈرامے میں خاندانی منصوبہ بندی سمیت دیگر موضوعات کو انتہائی خوبصورتی سے سامنا لایا گیا ہے ۔

میں دعوے سے کہتا ہوںکہ اگر اس پلیٹ فارم سے لوگوں کی رہنمائی کی جائے تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھیڑ چال کا حصہ نہیں بننا چاہیے بلکہ اپنے مزاج میں صبر و تحمل کو لانا چاہیے ، ایسے ڈرامے تخلیق کئے جائیں جس سے نوجوان نسل میں ایک دوسرے کا احترام اور مدد کرنے کا جذبہ فروغ پائے ، ایسے موضوعات کو ڈراموں کا حصہ بنایا جائے جس سے تشدد اور عدم برداشت کی نفی ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں