لاہور (عکس آن لائن) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے میں کورونا وائرس کے 6 مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آئسولیشن میں رکھنے کا مقصد سب افراد کا وائرس سے متاثر ہونا نہیں، یہ وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اسلئے لوگ گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں،
عوام صرف مصدقہ اطلاعات پر یقین کریں، سوشل میڈیا کی افواہوں سے گریز کریں۔ منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 6مصدقہ مریض ہیں، ڈیرہ غازی خان میں 736افراد آئیسولیشن میں ہیں،
آئسولیشن میں رکھنے کا مقصد سب افراد کا وائرس سے متاثر ہونا نہیں، جن افراد کو علیحدہ میں رکھا گیا ہے ان کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، لوگ موجودہ صورتحال کو چھٹیوں سے تعمیر نہ کریں، حکومتی اقدامات کا مقصد لوگوں کو گھروں تک محدود کرنا ہے تا کہ وائرس پھیلے نہیں، کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ لوگ گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں، عوام صرف مصدقہ اطلاعات پر یقین کریں، سوشل میڈیا کی افواہوں سے گریز کریں۔