ڈاکٹریاسمین راشد

ڈاکٹریاسمین راشد نے ناقص کارکردگی پرفورامتعلقہ سی ای اوکوہٹانے کاحکم دے دیا

لاہور(عکس آن لائن )صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ناقص کارکردگی پرفورامتعلقہ سی ای اوکوہٹانے کاحکم دے دیا۔ناقص کارکردگی کے حامل سی ای اوزکوآخری وارننگ دے دی گئی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت مقامی ہوٹل میں سی ای اوزکانفرنس کاانعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری محمداجمل بھٹی، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، ڈاکٹراختررشید، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف، تمام سی ای اوز، پراجیکٹ ڈائریکٹرزورٹیکل پروگرامز اوروڈیوکانفرنس کے ذریعے دیگرافسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای اوزکی کارکردگی کاجائزہ لیاگیااورہیلتھ سروسز مزیدبہتربنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس کے دوران سی ای اوزکانفرنس کے شرکاء کوکروناوائرس سے بچاؤ بارے آگاہی دی گئی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سی ای اوزکانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت پرمکمل کیاجائے۔تمام سی ای اوزوزیراعلی سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سکریننگ پروگرام کے تحت بچوں کی سکریننگ کی خودنگرانی کریں۔

عمدہ کارکردگی کے حامل سی ای اوزمبارکباداورشاباش کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پرائم منسٹرپورٹل پرآنے والی ہرشکایت کاازالہ ہوناچاہئے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں۔مریض کے چیک اپ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے گریزکریں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہرہسپتال میں ڈاکٹرزکومریضوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آناچاہیے۔ آئندہ ڈاکٹرزکی اے سی آرزمیں مریضوں سے برتنے والے رویے کاذکربھی کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن کوزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پھیلائیں۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہرقسم کی ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوکوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ ایم ایس حضرات خودہسپتالوں میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمدعثمان یونس نے سی ای اوزکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرسی ای اوکی کارکردگی کابغورجائزہ لیاجارہاہے۔ مسلسل تین بارناقص کارکردگی کے حامل سی ای اوکے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوسہولت دینے کی خاطرسی ای اوزکے ساتھ ہرقسم کاتعاون کیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں