ڈاکٹریاسمین راشد

ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال کے پرائیویٹ رومزکوفوراًمرمت کروانے کی منظوری دے دی

لاہور(عکس آن لائن)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کاگزشتہ روز چودہواں اجلاس منعقدہوا،جس میں وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، سینڈیکیٹ ممبران ڈاکٹرامجدثاقب، رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرمنیزہ قیوم ودیگرممبران نے شرکت کی۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال کے پرائیویٹ رومزکوفوراًمرمت کروانے کی منظوری دی۔

سینڈیکیٹ کے اجلاس میں گریڈ ایک سے چارمیں تیس ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے چارملازمین کی ملازمت کوتین سال مکمل ہونے پرمستقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال میں کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب تھیلیسیمیاء پری وینشن پروگرام کومستقل بنیادوں پرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

رواں مالی سال کیلئے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کیلئے ایچ ای سی کی گرانٹ کی ایلوکیشن کی منظوری دے دی گئی۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں رجسٹرارڈیپارٹمنٹ کی سیٹ کیلئے منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے چودہ غیرفعال بنک اکاونٹس کوبندکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت نے ایم فل، پی ایچ ڈی اور ایل ایل ایم الاؤنس کی گرانٹ کی منظوری دی۔

گنگارام ہسپتال کی صفائی ستھرائی کیلئے نئے کنٹریکٹ کیلئے منظوری دے دی گئی۔وزیر صحت پنجاب نے الحاق شدہ نجی نرسنگ کالجزکی انسپیکشن ٹیم کی منظوری کیلئے ممبران کی فہرست طلب کرلی ۔اجلاس میں چارسوپچاس بستروں پرمشتمل مدراینڈچائلڈہسپتال کے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بدلنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں