میرا

ڈاکٹروں کی ہدایات پر آرام کی غرض سے دبئی میں قیام بڑھا یا ‘ میرا

لاہور(عکس آن لائن)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر آرام کی غرض سے دبئی میں قیام بڑھا یا ،بہت جلد پاکستان واپس آ کر اپنی شوبز سر گرمیوں کا آغاز کروں گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں روبصحت ہوں اور صرف دبئی میں آرام کی غرض سے قیام بڑھایا ہے ۔ میری تو کوشش ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے اپنے وطن واپس پہنچ جاؤں ۔

میرا نے کہا کہ حکومت اور فن و ادب سے وابستہ لوگ اکٹھے چل سکتے ہیں ، میری کوشش ہو گی کہ وطن واپس آ کر اس پر کام کروں اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے جس کا دونوں کو فائدہ ہوگا ۔میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کیا ہے او رجب تک میری سانسیں باقی ہیں اسے اپنا فرض سمجھ کر نبھاتی رہوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں