ڈاکٹریاسمین راشد

ڈاکٹرزنے کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کرکے عبادت کی’ یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے میو ہسپتال میں آفتھلمولوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ورلڈ سائٹ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلرکنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل،چیف ایگزیکٹو مئیو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسداسلم خان،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹر طاہرخلیل،ڈاکٹرلطیف،پروفیسرڈاکٹرعائشہ شوکت،رفاعی اداروں کے نمائندگان اور طلباء و طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔سی ای اومیوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان نے صوبائی وزیر صحت کی آمدپرشکریہ اداکیااورورلڈ سائٹ ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مختلف مقررین نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو کوروناوائرس میں بہترین خدمات پیش کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے آگاہی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈسائٹ ڈے کی مناسبت سے بہترین آگاہی کانفرنس کے انعقادپر پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان کو مبارکباداور شاباش دیتی ہوں۔پاکستان میں آنکھوں کی بیماری میں مبتلامریض زیاد ہ توجہ کے مستحق ہیں۔پنجاب میں آنکھوں کی بیماری سے بچنے کیلئے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کیاجائیگا۔نابیناافرادکی بحالی کیلئے حکومت رفاعی اداروں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیارہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ڈاکٹرزنے کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کرکے عبادت کی۔اللہ پاک محنت کا صلہ ضروردیتے ہیں۔

پاکستان میں آنکھوں کے علاج کے حوالہ سے پروفیسرڈاکٹراسداسلم کی خدمات لائق تحسین ہیں۔آج کا دن ہمیں آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا خاص خیال رکھنے کا پیغام دیتاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ بینائی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلامریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان نے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ہمیشہ رہنمائی فرمائی ہے۔

گلوبل ہیلتھ سٹریٹیجی گولزمیں آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے ہدف مقررکرنے پروزیر صحت کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ اس موقع پروائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہاکہ وزیر صحت کی سرپرستی میں میوہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کی بہترین خدمت کیـکنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ریسر چ کیلئے نئے پروگرامز کا آغازکیاجائیگا اورپروفیسرڈاکٹراسداسلم خان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں