شیخ رشید

ڈالر کی قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں ڈالر نہیں آ رہے بلکہ سامراجی پالیسیاں آ رہی ہیں، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ ڈالر کی قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے۔

ملک میں ڈالر نہیں آ رہے بلکہ سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں اور ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں،انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہے جبکہ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آ گئی ہے۔ قومی برداشت جواب دے گئی ہے،شیخ رشید احمد نے کہا کہ شکور شاد کے استعفی کی معطلی سے سارے استعفے ہی معطل ہو گئے ہیں۔

(پی ڈی ایم)اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے،یہ ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے،انہوں نے کہا کہ یہ غربت مٹا نہیں بلکہ غریب مکا پالیسی لائے ہیں اور یہ انقلابی نہیں بلکہ سیلابی ہیں۔ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آ گیا ہے اور ملک میں امداد نہیں بلکہ حکم نامے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں